پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو اسپتال میں داخل
Webdesk
|
17 Mar 2024
پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں دارالحکومت کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ نصیر سومرو کو کئی سالوں سے سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں میں درد کا سامنا ہے۔ طبیعت خرابی پر گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارلصحت میں داخل کرایا گیا ہے۔
حکومت سے اپیل کرتے ہوئے نصیر سومرو کے اہل خانہ نے کہا کہ نصیرسومرو نے طویل القامت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور نام کمایا، حکومت ان کی جان بچانے کے لئے کچھ اقدامات کرے۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے نصیر سومرو کو اسپتال میں داخل کروائے جانے کے بعد ان کی عیادت کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
گزشتہ چند سال سے نصیر سومرو پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں سانس لینے دشواری پیش آتی ہے، اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔
نصیر سومرو کو پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا جا چکا ہے جب کہ 2019 کے وسط میں ان کے فوت ہوجانے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
Comments
0 comment