پاکستان کے ایک اور شہر میں ایئرپورٹ کا افتتاح
ویب ڈیسک
|
20 Jan 2025
بلوچستان کے علاقے گوادر میں بنائے جانے والے ہوائی اڈے کا آج افتتاح کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہوائی اڈے کے افتتاح کے بعد کراچی سے پہلی پرواز گوادر جائے گی جہاں روایت کے مطابق اُسے رن وے پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔
افتتاحی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ گوادر میں مسافروں کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف کریں گے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ ، وفاقی و صوبائی حکومت اور اعلیٰ فوجی افسران بھی شریک ہوں گے۔
گوادر ایئرپورٹ کے بارے میں
گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ائیر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔
اس ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 2019 میں ہوا اور نومبر 2024 میں پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔
اس غیرمعمولی گنجائش کے حامل ائیرپورٹ کے ذریعے یومیہ بنیاد پر50 سے زائد ائیرلائنوں کو ایندھن اور کارگو کی سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔
Comments
0 comment