پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے، سہیل آفریدی
Webdesk
|
27 Feb 2026
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ پاک افغان سرحد پراشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سیمسلسل رابطیمیں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کیتحفظ کیلئیضروری اقدامات کییجا رہیہیں۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنیکیلئیانتظامیہ کو الرٹ رہنیکی ہدایت کردی۔
Comments
0 comment