پاکستان کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت، مذاکرات فوری شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت، مذاکرات فوری شروع کرنے کا مطالبہ

اسرائیل اور امریکا نے مشترکہ طور پر ایران پر فضائی حملے کیے جس میں 61 سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں
پاکستان کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت، مذاکرات فوری شروع کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2026

پاکستان نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی سخت مذمت کی اور فوری طور پر کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بحران کے پُرامن اور مذاکراتی حل کے لیے فوری طور پر سفارت کاری دوبارہ شروع کی جائے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!