پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

موسمیاتی ماہرین کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی
پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2024

موسمیاتی ماہرین نے پاکستان میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بتادی تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

موسمیات کے تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل (منگل) کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

 ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے 29 دن مکمل ہونے کے بعد شوال کا چاند نظر آئے گا۔

 پیشین گوئی کے مطابق پاکستان بھر میں عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

 ماہرین موسمیات نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کی صبح 9 بجے کے قریب ہوگی، اس حساب سے 19 کو مطلع صاف ہونے پر چاند واضح نظر آئے گا۔

 تاہم حتمی فیصلے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی 9 اپریل کو اجلاس بلانے کے بعد کرے گی۔

 پاکستان میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 11 مارچ بروز پیر سے شروع ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!