پاکستان میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی آج عید منا رہی ہے

پاکستان میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی آج عید منا رہی ہے

داؤدی کمیونٹی چاند کے بجائے مصری کلینڈر پر چلتی ہے، جس میں اسلامی ایام کے دن پہلے سے مخصوص ہیں
پاکستان میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی آج عید منا رہی ہے

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے دوادی بوہرہ کمیونٹی کے لوگ آج مذہبی جوش و خروش سے عید منارہے ہیں۔

عید کی مناسبت سے بوہرہ کمیونٹی کا مرکزی اجتماع کراچی کے علاقے صدر میں واقع جماعت خانے میں ہوا۔ جہاں ہزاروں افراد نے نماز ادا کی۔

اس کے علاوہ دیگر شہروں اور علاقوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں شریک لاکھوں افراد نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) نے شہر بھر میں تہوار کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی فراہم کی جس میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات تھے۔

 دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے بیان کے مطابق عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) 9 اپریل کو ہوگا۔

 اجلاس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور میں منعقد ہونے والا ہے اور اس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

 آج چاند نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں عیدالفطر بدھ (10 اپریل) کو ہو گی۔ محکمہ موسمیات کا گزشتہ روز بتانا تھا کہ ماہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!