پاکستان میں جمعے کو ہونے والے بڑے عدالتی فیصلے

پاکستان میں جمعے کو ہونے والے بڑے عدالتی فیصلے

سابق چیف جسٹس کی بحالی، نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بھی جمعے کے روز ہی جاری ہوا
پاکستان میں جمعے کو ہونے والے بڑے عدالتی فیصلے

ویب ڈیسک

|

12 Jul 2024

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے لارجر بینچ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سنادیا۔

سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ کیا جبکہ چیف جسٹس سمیت پانچ ججز نے اس فیصلے سے اختلاف کیا اور اختلافی نوٹ بھی جاری کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیس میں تحریک انصاف کہیں شامل نہیں تھی اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل نے مطالبہ کیا تھا جبکہ وکلا بھی اسی کے حوالے سے مقدمے کی پیروی کررہے تھے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری 8/5 کے فیصلے میں تحریک انصاف کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا گیا اس کے علاوہ خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستیں بھی عدالتی فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف کو جائیں گی۔

عدالتی فیصلے کے بعد حکمران اتحاد نے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کھودی جبکہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

جمعے کے دن ہونے والے بڑے عدالتی فیصلے

پاکستان کی تاریخ میں اگر بات کریں تو اس دوران جمعے کے روز عدالتوں کی جانب سے بڑے اور اہم مقدمات کے فیصلے جاری کیے گئے ہیں۔

سب سے پہلے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کا فیصلہ 20 جولائی 2007 بروز جمعے کو سپریم کورٹ نے سنایا۔

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہل کرنے کا فیصلہ بھی 28 جولائی 2017 جمعے کے روز سنایا گیا۔

غیر ملکی جائیداد یں بنانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کو جمعے کے روز کلین چٹ ملی جبکہ اسی روز یعنی 15 دسمبر 2017 کو جہانگیر ترین کو بھی سیاست سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے صادق اور امین کے حوالے سے کیس سنتے ہوئے تاحیات نااہلی کو ختم کر کے اس کی معیاد پانچ سال مقرر کردی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!