پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کے درست اعداد و شمار نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کو پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد کے اعداد و شمار فراہم کرنے میں اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 12 سالوں میں کوئی اس حوالے سے سروے نہیں کیا گیا۔
اس بات کا انکشاف فیصل سلیم کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
وزارت انسداد منشیات کے حکام نے بتایا کہ آخری سروے 2013 میں کیا گیا تھا جس میں پتا چلا تھا کہ 15 سال سے زائد عمر کے 670000 پاکستانی منشیات کے عادی تھے، جن میں سے 40 لاکھ سے زائد افراد بھنگ، ہیروئن اور نسخے کی ادویات کے عادی تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2024 تک کوئی فالو اپ سروے نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے 2025 میں اگلا سروے کرنے کی توقع ہے۔
تاہم، ماہرین صحت اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے اشتراک کردہ کچھ اعدادوشمار کے مطابق 10 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر 30 لاکھ طلباء نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔
Comments
0 comment