پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیش گوئی
ویب ڈٰیسک
|
29 Feb 2024
پاکستان میں رمضان المبارک میں کا چاند نظر آنے کے حوالے سے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز (IAC) کے مطابق پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں رمضان کا چاند 11 مارچ (منگل) کو نظر آنے کا امکان ہے۔
مرکز کی پیش گوئی کے مطابق پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ تاہم پاکستان میں ماہ مقدس کے آغاز کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔
خلیجی ممالک میں ماہ صیام کا چاند 10 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔
آئی اے سی نے کہا کہ توقع ہے کہ 29 دنوں کے بعد شہبان کا مہینہ عرب ممالک میں رجب کے مہینے کی طرح ختم ہوگا۔ پاکستان اور باقی دنیا کے مسلمان ہر سال ماہ رمضان مناتے ہیں۔
Comments
0 comment