پاکستان اور ایران کا کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
پاکستان اور ایران کا کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

پاکستان اور ایران نے دونوں طرف سے جاری کشیدگی اور سفارتی تعلقات میں تناؤ کو کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آپسی کشیدگی اور تناؤ میں کمی لانے پر اتفاق کیا۔

سفارتی ذرائع  کے مطابق فریقین نے باہمی رابطوں سے تناؤ میں کمی لانے،  اعتماد کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ 

وزرائے خارجہ نے باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی غور کیا۔اس حوالے سے سارے معاملات دونوں ممالک کی وزارت خارجہ باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی احترام، امن و سلامتی علاقائی امن و امان اور مستحکم تعلقات کو اہم قرار بھی دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!