پاکستانی صحافیوں کے دورے پر حامد میر نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

پاکستانی صحافیوں کے دورے پر حامد میر نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

پاکستانی صحافیوں نے حال ہی میں دورہ کیا تھا
پاکستانی صحافیوں کے دورے پر حامد میر نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

ویب ڈیسک

|

25 Mar 2025

حامد میر نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں وضاحت طلب کرلی۔

معروف صحافی حامد میر نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا پاکستانی حکام کا اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟ 

یہ سوال انہوں نے تل ابیب کے حالیہ دورے پر مشتمل پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ کے بعد اٹھایا۔  

اسرائیلی میڈیا نے کچھ پاکستانی صحافیوں کے انٹرویوز شائع کیے ہیں جنہوں نے تل ابیب اور مقبوضہ یروشلم کا دورہ کیا تھا۔ 

ان صحافیوں کا دعویٰ تھا کہ پاکستانی سرکاری حکام اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، لیکن قدامت پسند حلقوں کی مخالفت کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔  

حامد میر نے یروشلم پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون 'پاکستانی صحافیوں کا دورہ اسرائیل' کے عنوان سے شائع مضمون کو شیئر کرتے ہوئے شہباز شریف کی حکومت سے وضاحت طلب کی۔  

انہوں نے لکھا کہ "کیا وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اس خفیہ سفارت کاری کی وضاحت کرے گی؟ ان کا اشارہ ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کی طرف تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست نے جان بوجھ کر پاکستان میں اسرائیل مخالف بڑے مظاہروں کو روکا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!