پاکستانی سائنسدانوں کا زبردست کارنامہ، نچلی پرواز والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستانی سائنسدانوں کا زبردست کارنامہ، نچلی پرواز والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

فتح چہارم نامی یہ کروز میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے
پاکستانی سائنسدانوں کا زبردست کارنامہ، نچلی پرواز والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک

|

17 Aug 2025

پاکستان کے سائنسدانوں نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک نئے کروز میزائل "فتح چہارم" کو کامیابی سے تیار کر لیا ہے۔

فتح چہارم نامی یہ کروز میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اپنی جدید صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے دفاعی نظام کو چکما دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔

یہ میزائل 1530 کلوگرام وزنی ہے، جس میں 300 کلوگرام کا وار ہیڈ شامل ہے۔

اس کی لمبائی 7.5 میٹر ہے اور یہ 0.75 ماخ کی رفتار سے پرواز کرتا ہے۔ اس کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ زمین سے صرف 50 میٹر کی اونچائی پر پرواز کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے دشمن کے ریڈارز اسے آسانی سے پکڑ نہیں پاتے۔

فتح چہارم کا رہنمائی نظام مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ہے، جو اسے ہدف کی درست شناخت اور تباہی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ میزائل پاکستانی فوج کو دشمن کے ہوائی اڈوں، میزائل دفاعی نظام، ریڈارز اور دیگر فوجی تنصیبات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جس سے افواج پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کامیابی کو پاکستان کی عسکری ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!