پنجاب میں موٹروے پر 200 گاڑیوں کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پنجاب میں موٹروے پر 200 گاڑیوں کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

حادثے کے نتیجے میں گاڑیاں تباہ ہوئیں مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پنجاب میں موٹروے پر 200 گاڑیوں کو حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک

|

3 Mar 2024

پنجاب کے ضلع کلر کہار کے قریب موٹر وے ایم ٹو پر شدید دھند کے باعث 200 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم شدید دھند کے درمیان حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ کئی گاڑیوں کو اآگ لگی۔

اس تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چکوال موٹروے کو بلکاسر گاؤں سے اللہ شہر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ابتدائی تصادم کے نتیجے میں سڑک پر پھسلن کی وجہ سے 6 گاڑیاں ٹکرائیں جس کے بعد متاثرہ گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ مسافروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹںے کیلیے اہلکار موٹرویز پر موجود ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ دھند میں گاڑی چلانے سے گریز کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!