پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق

پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق

جنوبی پنجاب میں 17 جبکہ بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے
پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2024

 

صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقوں اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں لودھراں، بہاولپور مظفر گڑھ اور فقیر والی میں 9 افراد جبکہ رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد اور دنیا پور میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔

فقیر والی میں کھیتوں میں کام کے دوران میاں بیوی اور دو بچوں پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں چاروں جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سوراب، پشین، قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اگلے دو روز تک گرج چمک کے ساتھ جاری رہے گا۔ 

وزیراعظم نے شہریوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی جبکہ مریم نواز نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی اموات کی رپورٹ طلب کر کے متاثرہ گھرانوں کی امداد کا عندیہ دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!