پرویز خٹک اور پارٹی کو نوشہرہ کی تمام 7 نشستوں پر بدترین شکست، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

پرویز خٹک اور پارٹی کو نوشہرہ کی تمام 7 نشستوں پر بدترین شکست، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

پرویز خٹک کو خود بھی پی ٹی آئی کے امیدوار نے شکست دی
پرویز خٹک اور پارٹی کو نوشہرہ کی تمام 7 نشستوں پر بدترین شکست، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرو کی قومی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر پرویز خٹک اور انکی پارٹی کے امیدواروں کو بدترین شکست ہوئی ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے نوشہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 پر پہ ٹی آئی کے احد علی شاہ 20 ہزار 962 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر اے این پی اور تیسرے نمبر پر پرویز خٹک کی جماعت کے امیدوار رہے۔

NA-34

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 24200 ووٹ لے کر پہلے جبکہ عمران خٹک 7 ہزار 456 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔

صوبائی حلقے پی کے 85 پر پی ٹی آئی کے زر عالم 29 ہزار 94 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی کے 86 پر پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار 35 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی کے 87پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار 24ہزار 108 ووٹ کے ساتھ پہلے اور پرویز خٹک 8 ہزار 62 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 88 پر پی ٹی آئی کے امیدوار 32751 ووٹ لے کر پہلے، پرویز خٹک 7081 ووٹ کے کر تیسرے نمبر پر رہے، پی کے 89 سے پی ٹی آئی کے اشفاق احمد 18509 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی پی کے عمران خٹک 7703 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!