پرویز الہی کی درخواست مسترد، گدھا گاڑی کے نشان پر الیکشن لڑنے کی ہدایت
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2024
لاہور ہائی کورٹ نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے انتخابی نشان 'مور' دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گدھا گاڑی کا انتخابی نشان برقرار رکھا ہے۔
پرویز الہیٰ کی درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلہ سنایا کہ امیدوار کو اب گدھا گاڑی کے انتخابی نشان پر ہی الیکشن لڑنا چاہیے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے روشنی ڈالی کہ 13 جنوری کو جاری کردہ فارم 33 میں ابتدائی طور پر پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کا نام شامل نہیں تھا۔ جنوری میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد پرویز الٰہی کا نام فارم 33 میں شامل کیا گیا تھا۔
وکیل نے بتایا کہ قیصرہ الٰہی کو 'ٹرائی سائیکل' کا نشان ملا جب کہ پرویز الٰہی کو 'گدھا گاڑی' انتخابی نشان کے طور پر تفویض کیا گیا اور بیلٹ پیپرز چھاپے جا چکے تھے۔
پرویز الٰہی نے مؤقف دیا کہ انہوں نے 26 جنوری کو ریٹرننگ افسر سے نئے انتخابی نشان کی درخواست کی لیکن افسر نے درخواست قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے مطابق امیدوار اپنی پسند کے انتخابی نشان کا حقدار ہے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس انتخابی نشان جاری کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے الٰہی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی فیصلے کے مطابق گدھا گاڑی کا نشان استعمال کر کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
Comments
0 comment