پرویز الہی اور اہلیہ کو بڑا دھچکا، امیدوں پر پانی پھر گیا

پرویز الہی اور اہلیہ کو بڑا دھچکا، امیدوں پر پانی پھر گیا

الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ جاری کردیا، پرویز الہیٰ اور اہلیہ نااہل قرار
پرویز الہی اور اہلیہ کو بڑا دھچکا، امیدوں پر پانی پھر گیا

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2024

الیکشن ٹربیونل راولپنڈی نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی اُن کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کو قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 چکوال پی پی 23 تلہ گنگ چکوال سے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے پرویز الہیٰ اور اہلیہ کی اپیلیں مسترد کرتے دونوں کو مذکورہ حلقوں سے نااہل قرار دینے کا ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

الیکشن ٹریبونل نے فیصلے میں کہا کہ دونوں پر فلور ملز شئیرز ظاہر نہ کرنے ،بیان حلفی نا دینے ،اسلحہ لائسنس دستاویز ظاہر نہ کرنے اہلیہ کے غیر ملکی دورہ ظاہر کرنے کے اعتراضات درست ہیں۔

اسی طرح تحریک انصاف کے کرنل اجمل صابر ،راجہ ناصر محفوظ، سردار آفتاب اور معین سلطان کی اپیلیں منظور کر لیں گئیں ہیں۔

الیکشن ٹربیونل راولپنڈی کے ججز جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چودہری عبدالعزیز نے آج مجموعی طور پر 35 اپیلوں کی سماعت کی 17 منظور 12 مسترد اور 6 اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ 

اپیلوں کی سماعت 10 جنوری تک ہوگی کل الیکشن ٹربیونل سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کی این اے 60 اور 61 اپیلوں کا فیصلہ سنائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!