12 hours ago
پشاور میں ایک لاکھ درخت لگانے کے مشن کا آغاز

آفتاب مہمند
|
17 Jul 2025
صوبائی دارالحکومت پشاور میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر کے ہمراہ قیوم سٹیڈیم میں پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بابر خان تنولی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) اصغر سورانی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر شہزاد، انتظامی افسران، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محمد شکیل، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف خان، سب ڈویژنل فاسٹ آفیسر عبدالستار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی مون سون شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات، پی ڈی اے، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر محکمے شریک ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق شجر کاری مہم کے دوران پشاور بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے بوئیں جائیں گے اور اس مہم میں طلباء وطالبات، علماء کرام، عوامی نمائندگان، سرکاری ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہوئے پودے لگائیں گے۔
مون سون شجرکاری مہم کے دوران اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، ہسپتال، بی ایچ یوز سمیت سڑکوں کے کناروں اور دیگر مقامات پر پودے بوئیں جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں ان پودوں کی حفاظت کریں تاکہ پشاور کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے اور یہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے گا۔
Comments
0 comment