پی ٹی آئی پر تلوار لٹکنے لگی، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

پی ٹی آئی پر تلوار لٹکنے لگی، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر سمیت 11 درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے
پی ٹی آئی پر تلوار لٹکنے لگی، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف دائر پی ٹی آئی کے بانی رہنما سمیت 11 درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک روز قبل اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواست دائر کی اور انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 درخواست گزاروں کی اپیلیں موصول ہوئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کو سماعت کےلئے مقرر کردیا، ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے تین دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!