پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم پیشرفت

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم پیشرفت

وزارت نجکاری کی جانب سے آئندہ 12 ماہ کے مالیاتی خسارے کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے۔
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم پیشرفت

Webdesk

|

26 Dec 2024

کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافے کی درخواست پر وزارت نجکاری نے پی آئی اے سی ایل سے مالیاتی تخمینے طلب کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نجکاری کی جانب سے خط میں پی آئی اے سے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ آئندہ 12 ماہ کے مالیاتی خسارے کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے۔

وزارت نے پی آئی اے کے کوآپریٹ کمیونکیشن ڈویژن کی کارکردگی کا منظور شدہ بزنس پلان سے موازنہ بھی مانگ لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نجکاری نے پی آئی اے سی ایل انتظامیہ کو تفصیلات فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں ملازمین کی تنخواہوں کے اضافے کے اثرات پر بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سی ایل کی 30 جون سے اب تک بزنس پلان کے تحت کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے۔

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو وزارت نجکاری کی اجازت سے مشروط کیا ہے، جب کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 2016 سے اضافہ نہیں ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!