پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں سی ای سی اراکین نے مختلف تجاویز دیں
پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

Webdesk

|

13 Feb 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلیے تمام جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اراکین نے تحریک انصاف سے مشاورت کی تجویز دی اور کہا کہ اگر حکومت کمزور ہوتی ہے تو پھر اپوزیشن میں جانا بہتر ہوگا کیونکہ ن لیگ سے اتحاد کی صورت میں سیاسی نقصان ہوسکتا ہے۔ اراکین نے یہ بھی تجویز دی کہ ن لیگ کو وفاق میں سپورٹ کر کے کوئی وزارت نہ لی جائے اور پیچھے بیٹھ کر ہی اپنے منشور پر عمل درآمد کروایا جائے۔

اراکین نے تجویز دی کہ اگر وزارت عظمیٰ کیلیے ن لیگ کو سپورٹ کیا جارہا ہے تو پھر چییئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی پر بات کی جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب پر سپورٹ کی صورت میں بھی مطالبات رکھے جائے۔

سی ای سی اجلاس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ آج اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے جانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی چیز پر کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے، سی ای سی میں مشاورتی عمل کاسلسلہ جاری ہے۔ پارٹی قیادت اور رہنماوں میں مشاورتی عمل جاری رہیگا۔

شیری رحمان نے بتایا کہ سی ای سی اجلاس نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی، پارٹی قیادت کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تجاویز دی گئیں، سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے آج کمیٹیاں تشکیل دیدی جائینگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!