پی پی رہنما دوبارہ مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب
الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کوقومی اسمبلی کی مخصوص نشست دے دی۔
پیپلزپارٹی کو مخصوص نشست ملنے کے بعد ثمینہ خالد گھرکی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں۔ جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو سپریم کورٹ کے حکم پر ثمینہ خالد گھرکی کی نشست معطل کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخوص نشستیں دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیا۔
Comments
0 comment