پی ٹی آئی کا احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ
22نومبر سے فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی پھر ٹوٹے بالکل ڈان لوڈ نہیں ہو سکیں گے ۔
Webdesk
|
21 Nov 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر کے احتجاج کے پیش نظر 23نومبر سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 22نومبر سے فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی پھر ٹوٹے بالکل ڈان لوڈ نہیں ہو سکیں گے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی 24نومبر کو اسلام آباد کی جانب کال سے قبل پشاور پولیس کو کسی بھی جلسے جلوس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
اکتوبر میں پی ٹی آئی نے جب ڈی چوک اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کیا تو اس وقت خیبرپختونخوا پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا، جو مظاہرین کی شکل میں احتجاج میں شریک تھے۔
سی سی پی او پشاور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور پولیس کے اہلکار شہر سے باہر کسی جلسہ جلوس یا سیاسی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے۔
Comments
0 comment