پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، چیئرمین کے نام کا اعلان ہوگیا
ویب ڈٰیسک
|
29 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف نے بلے کے انتخابی نشان کی واپسی کیلیے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں چار اہم عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے تحت بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
اسی طرح علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی صدر بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔
دریں اثناء پی ٹی آئی بلوچستان کی صدارت کے لیے تین گروپوں کے درمیان 3 مارچ 2024 کو انتخاب ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بلے کے انتخابی نشان کی واپسی کیلیے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت خواہش مند افراد نے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کیے تھے۔
Comments
0 comment