پی ٹی آئی اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی، فوکس بانی کی رہائی پر

ویب ڈیسک
|
19 Apr 2025
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بنیادی مطالبات، جیسے 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اور حکومت کی تبدیلی، کو پس پشت ڈال کر اب اپنی توجہ جیل میں قید قیادت خصوصاً عمران خان کیلئے ریلیف اور سیاسی بقاء پر مرکوز کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، پارٹی کی قیادت اب اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست تصادم کی حکمت عملی ناکام رہی ہے۔ پی ٹی آئی اب ایک عملی نقطہ نظر اپنانے پر غور کر رہی ہے، جس میں قیدی رہنماؤں کیلئے ریلیف، نچلی سطح پر تنظیم نو، اور آئندہ انتخابات کی تیاری شامل ہے۔
تاہم، عمران خان کی قیادت میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں، جبکہ پارٹی سوشل میڈیا پر سخت بیانیہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، آنے والے وقت میں یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ کیا پی ٹی آئی تصادم کے بجائے بقائے باہمی کی راہ اپناتی ہے یا اپنے سابقہ مؤقف پر قائم رہتی ہے۔
Comments
0 comment