پی ٹی آئی سے نمٹنے کیلیے پرویز خٹک کو مشیر داخلہ بنایا ہے، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی سے نمٹنے کیلیے پرویز خٹک کو مشیر داخلہ بنایا ہے، رانا ثنا اللہ

پرویز خٹک پی ٹی آئی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
پی ٹی آئی سے نمٹنے کیلیے پرویز خٹک کو مشیر داخلہ بنایا ہے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، اور پرویز خٹک اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا کے ایک بھاری بھرکم اور موثر شخصیت ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت اکثر اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، اور ان کا خیال ہے کہ پرویز خٹک اس معاملے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ سے ان کا پروگرام بن رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بجائے کام کرنے کے، انہوں نے پورا زور اسلام آباد پر چڑھائی پر لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو شامل کرنے کے مثبت اثرات ہو سکتے ہیں، اور اس اقدام کے پیچھے کچھ سوچ بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!