پی ٹی آئی چیئرمین شپ، شیر افضل مروت نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

پی ٹی آئی چیئرمین شپ، شیر افضل مروت نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

حامد خان چیئرمین پی ٹی آئی بننا چاہتے تھے، جس پر میں نے مخالفت کی تھی، شیر افضل مروت
پی ٹی آئی چیئرمین شپ، شیر افضل مروت نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے حوالے سے نیا پیںڈورا باکس کھول دیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حامد خان پارٹی چیئرمین بننا چاہتے تھے جس کی میں نے مخالفت کی تو اب اُن کا گروپ اور وہ خود میرے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ حامد خان پی ٹی آئی کے چیئرمین بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی، اس لیے وہ میرے خلاف بیان دے رہے ہیں، جبکہ رؤف حسن، شعیب شاہین اور حامد خان تینوں ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان بیرسٹر گوہر کو پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے تھے۔ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان سمیت چاہتے تھے کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاؤں، انہوں نے کہا کہ  جب مجھے احساس ہوا یہ سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں یہ سب کر رہے ہیں، تب میں نے باہر پریس کانفرنس میں میڈیا کو وہ بتایا جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا۔

شیر افضل مروت نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کے نام سے جاری ہونے والا ہدایت نامہ جس میں انہیں سندھ سے واپس بلایا گیا تھا سے متعلق بتایا گیا کہ ’عمران خان نے ایسا کوئی بیان یا ہدایت نہیں دی تھی، یہ خود ساختہ رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے انتخابی مہم کی اجازت دی ہے، میں پارٹی رہنما کی ہدایت پر چلوں گا، ابھی عمران خان نے پنجاب کے دورے سے روکا اور کہا ہے کہ پنجاب خود ہی جاگ جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!