پی ٹی آئی حکومت میں سوشل میڈیا پر کام کرنے والے انفلوئسرز کے گرد گھیرا تنگ

پی ٹی آئی حکومت میں سوشل میڈیا پر کام کرنے والے انفلوئسرز کے گرد گھیرا تنگ

نیب نے سوشل میڈیا کے لیے بھرتی کیے گئے انفلوئسرز کو تفتیش کیلیے طلب کرلیا
پی ٹی آئی حکومت میں سوشل میڈیا پر کام کرنے والے انفلوئسرز کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے دورِ حکومت نے سوشل میڈیا پر بھاری رقم کے عوض بھرتی کیے جانے والے انفلوئنسر سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسر منصوبے کی چھان بین شروع کرتے ہوئے منصوبے کیلیے کام کرنیوالے کانٹینٹ ڈویلپیرز کو آج چوبیس جنوری کو نیب پشاور دفتر میں طلب کر لیا۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے قاعدگیاں کی گئی ہیں، سوشل میڈیا کانٹینٹ ڈویلیپرز نے جو کام کیا اس کی تفصیل درکار ہے۔

نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئسرز نے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور میں حکومتی کارکردگی کی تشہیر کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد کو سوشل میڈیا کی تشہیر کیلیے بھرتی کیا گیا تھا، نگراں حکومت کے آتے ہی سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور کانٹینٹ ڈویلیپرز کو کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!