پی ٹی آئی کا 14 اگست کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
13 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 14 اگست یوم آزادی کو لاہور میں مینار پاکستان پر 'تاریخی' پاور شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی سiنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے گریٹر اقبال پارک میں عوامی اجتماع کے انعقاد کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست کی ہے۔
خط میں پی ٹی آئی رہنما نے حکومتی عہدیدار کو یقین دلایا کہ سابق حکمران جماعت جلسے کے دوران قانون کی پاسداری کرے گی۔اس سے قبل عمران خان کی جماعت نے 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم، اسلام آباد کے چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے محرم کے مہینے کے آغاز اور مقامی لوگوں کی جانب سے درج کردہ شکایات کے ساتھ سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے این او سی کو معطل کردیا۔
Comments
0 comment