پی ٹی آئی کا 8 فروری کو یوم سیاہ اور شٹرن ڈاؤن کا اعلان
ویب ڈیسک
|
19 Jan 2025
عمران خان نے تحریک انصاف کو 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور شٹر ڈاؤن کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کی ہدایت کی۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی ہیں کہ 8 فروری کو پورے خیبرپختونخوا سے قافلے پشاور جمع ہوں اور شٹر ڈاؤن کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آمرانہ نظام، رویوں اور ڈیمانڈز کے آگے نہیں جھکیں گے اور اپنی جدوجہد کو حقیقی آزادی تک جاری رکھیں گے۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ 8 فروری کو تمام صوبوں کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدے دار یوم سیاہ میں بھرپور حصہ لیں گے ان کی پروگریس رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
Comments
0 comment