پی ٹی آئی کا فارم 45 عالمی میڈیا کو دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا فارم 45 عالمی میڈیا کو دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کا فارم 45 عالمی میڈیا کو دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2024

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے اور مکمل مینڈیٹ آنے تک بھرپور اپوزیشن کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات میں کے پی کے، وفاق اور پنجاب سے متعلق تفصیلی بات ہوئی ہے،الیکشن سے متعلق بھی تفصیلی بریف کیا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ریکارڈ کے مطابق 180 سیٹیں جیت چکی ہے، مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ 70 کیسز پر جلد سے جلد فیصلہ کریں تاکہ میڈیٹ والوں کو مینڈیٹ ملےْ

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان کا پیغام ہے کہ کسی سے پاور شیئرنگ نہیں پی ٹی آئی عوام کیلئے سیاست کرکے عوامی حقوق کی بات کرتی ہے، پنجاب میں میاں اسلم، بلوچستان میں سالار، کے پی کے میں ابھی صرف سپیکر کا فیصلہ ہوا، عاقب اللہ سپیکر کے امیدوار ہیں جبکہ سینٹرل میں ناموں کا پرسوں تک اعلان کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں وہ سیاسی پارٹی جو تمام صوبوں میں ہے اس پارٹی کو مارجنلائز کیا جارہا ہے، جو زیرو ہے اسے حکومت دی جاری ہے، عوام ایسے مینڈیٹ کو قبول نہیں کرے گی، چاروں صوبوں کی پارٹیاں جو اس مینڈیٹ کو قبول نہیں کرتیں اور جو کہتی ہیں مینڈیٹ چوری کیا گیا ہمارے ساتھ پرامن احتجاج کریں۔ 

بیرسٹر گوہر نے دیگر جماعتوں کو سب کو شرکت کی درخواست ہے آزادی کا سوال ہے، عوام کی آزادی کا تعین کرنے والے مینڈیٹ کو چوری نہیں کرنے دیں گے۔پیپلزپارٹی سے نہ مذاکرات ہوئے نہ ہوں گے، ہمارا ایک ایجنڈا ہے عوام کیلئے سیاست کر رہے ہیں، گرفتاریاں نہیں ہوں گی، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیئے۔کل اسلام آباد میں تمام قومی و بین الاقوامی میڈیا کے سامنے تمام فارم 45 سامنے رکھیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!