پی ٹی آئی کارکنان کا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی کارکنان کا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں شہباز گل کی بھی شرکت، آرمی چیف کے خلاف بل بورڈز لہرا دیے گئے
پی ٹی آئی کارکنان کا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

واشنگٹن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جمعہ کو امریکا میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین، جن میں پی ٹی آئی کے ارکان شامل تھے جنہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کسی قسم کے قرضے کی منظوری سے قبل پاکستان پر سخت شرائط عائد کی جائیں۔ 

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کیلیے منصفانہ انتخابی نتائج پر عمل درآمد اور انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات بھی کرائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے مظاہرے میں شہباز گل بھی شریک تھے جبکہ اس مظاہرے میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عصم منیر کے خلاف بھی مہم چلائی گئی اور ڈیجیٹل بل بورڈز پر اُن کے خلاف نعرے درج کیے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے امریکا میں ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے صدر دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے اسے "ملک دشمن رویہ" قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک اس ایجنڈے کے لیے نہیں بنایا گیا جس پر تحریک انصاف کام کر رہی ہے۔ انہوں نے طعنہ زنی کی کہ "مٹھی بھر شرپسند" امریکہ میں ڈبلیو بی اور آئی ایم ایف کے صدر دفتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!