پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر آؤ تو کپڑے پھٹ جاتے اور جیبیں کٹ جاتی ہیں، محمود خان اچکزئی

پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر آؤ تو کپڑے پھٹ جاتے اور جیبیں کٹ جاتی ہیں، محمود خان اچکزئی

تحریک انصاف میں تنظیم کی شدید کمی ہے، جب تک وہ نہیں ہوگی یہ مجمع انقلاب نہیں لاسکتا، سربراہ اپوزیشن اتحاد
پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیج پر آؤ تو کپڑے پھٹ جاتے اور جیبیں کٹ جاتی ہیں، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2024

تحریک تحفظ آئین گرینڈ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی میں موجود نظم و ضبط کی شدید کمی کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگ انقلاب نہیں لاسکتے۔

اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف میں تنظیم کی بہت زیادہ کمی ہے، جلسے میں اسٹیج پر آؤ تو کپڑے پھٹ جاتے جبکہ جیب کٹ جاتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  انقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بانی پی ٹی آئی سے محبت اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی نظر آرہی ہے۔ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو کپڑے پھٹ جاتے ہیں جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔ 

محمود خان اچکزئی کاکہناتھا کہ پاکستان میں انقلاب ووٹ کے ذریعے آچکا ہے، موجودہ حکومت بے ایمانی سے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ حکومت کو دس پندرہ دن دیں اورکہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام لیڈروں کورہاکریں، ورنہ ہر ضلع میں تحریک چلائی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!