پی ٹی آئی کے ساتھ 24 نومبر کو وہ کریں گے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے، عظمی بخاری
اگر ان کے پاس پلان اے بی سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے، وزیر اطلاعات
Webdesk
|
20 Nov 2024
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ ہوگا جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف والے 24 نومبر کو ریاست کے خلاف جہاد کا نعرہ لگا کر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس پلان اے بی سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے۔24 نومبر کو ہم وہی کریں گے دہشت گردوں کے خلاف کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ ہر رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کو فساد برپا کرنے کے لیے 4،4 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ احتجاج میں علی امین گنڈا پور اسلام آباد جو ریلی لے کے گئے اس پر 81 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
Comments
0 comment