پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی بنادی

پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی بنادی

تحریک انصاف نے کمیٹی اراکین کے نام جے یو آئی قیادت کو بھیج دیے
پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی بنادی

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بنادی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پانچ رکنی کمیٹی کے اراکین کے نام جے یو آئی کو بھیج دیے ہیں اور اُسے ہی مذاکرات کا اختیار دیا گیا ہے۔

کمیٹی میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، رؤف حسن،  عمر ایوب اور شبلی فراز شامل ہیں۔

امید ظاہر کی گئی ہے کہ کمیٹی کی فہرست جے یو آئی کو موصول ہونے کے بعد دونوں جماعتوں کے باہمی مذاکرات شروع ہوں گے اور پھر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف پر غیر سنجیدگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے اندر یکسوئی نہیں تو بات چیت کیسے کریں جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت مسلح افراد کو سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں سے دس فیصد رقم ادا کرتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!