پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا وقت ہے، جان اچکزئی
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بدامنی پھیلانے کے خدشات ہیں۔
جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے الیکشن کے بعد سے اشتعال انگیز بیانات دے کر سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگائے جارہے ہیں، انتخابی نتائج کا موازنہ مشرقی پاکستان کے الیکشن کے نتائج کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو بین الاقوامی میڈیا نے اٹھایا ہے اور پاکستان کو دانستہ طور پر بدنام کیا جارہا ہے‘۔
جان اچکزئی نے کہا کہ ’ پی ٹی آئی سمیت ایسے گروہوں اور جماعتوں پر پابندی لگانے پر غور کرنیکا وقت ہے، پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے آئین اور اسکے متعین کردہ راہنما اصول ہیں‘۔
Comments
0 comment