پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے اہم ہدایت جاری کردی

پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے اہم ہدایت جاری کردی

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر کی گفتگو
پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے اہم ہدایت جاری کردی

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے نگراں چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ اس وقت آپسی تنازعات اور جگھڑوں کو سائیڈ پر رکھ کر انتخابی مہم پر مکمل دھیان دیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے پینڈنگ ٹکٹس پر بھی مشاورت مکمل کرلی ہے، کل ختمی فہرست جاری کردی جائے گی، پہلے کہا تھا کہ ہر سیٹ پر ہمارا امیدوار ہوگا، شیخ رشید سے اتحاد پارلیمینٹ کی حد تک تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا لیڈر جیل میں ہے، ووٹرز سے کہوں گا اپنے امیدوار کو خود پہچانیں اور ووٹ دیں، آپ کے اختلافات کو اس کڑے وقت میں مسئلہ نہ بنایا جائے۔ ہم اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کیساتھ پارلیمنٹ کی حد تک تک اتحاد تھا، الیکشن کے حوالے سے شیخ رشید کیساتھ کوئی اتحاد نہیں تھا، ہم نے کہا تھا کہ ہر سیٹ پر ہمارا امیدوار ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لکی مروت کی نشست سے شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے اور وہیں جیتیں گے۔ انہوں نے سب پررہنماؤں پر زور دیا ہے کہ ذاتی اختلافات کو بھلا دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!