پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت کردی، نئی ترمیم پیش

پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت کردی، نئی ترمیم پیش

اثاثوں کی وجہ سے اراکین اور خاندانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوں گے، پیپلزپارٹی
پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت کردی، نئی ترمیم پیش

ویب ڈیسک

|

14 May 2025

پاکستان پیپلز پارٹی نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی عام اشاعت کو محدود کرنے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی تجویز پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری اور نوید قمر نے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جس میں اراکین پارلیمنٹ کے مالیاتی گوشواروں کی اشاعت کا اختیار الیکشن کمیشن سے لے کر متعلقہ اسمبلی کے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو دے دیا جائے گا۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ " اثاثے سامنے لانے سے اراکین اور ان کے خاندانوں کی سیکیورٹی و رازداری کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے"۔

پیپلزپارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ "رازداری اور بہتر حکمرانی کے درمیان توازن قائم رکھنا ضروری ہے، اثاثوں کی تفصیلات تک رسائی کا اختیار صرف متعلقہ اسمبلی کے سربراہ کو ہونا چاہیے"۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اس تجویز سے اراکین اسمبلی کے اثاثوں پر عوامی نظرثانی کا عمل محدود ہو جائے گا، بعض حلقوں کا موقف ہے کہ یہ ترمیم سیاسی قیادت کو عوامی جائزے سے بچانے کی کوشش ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!