پیٹرول برقرار، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان

پیٹرول برقرار، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان

حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
پیٹرول  برقرار، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان

Webdesk

|

30 Nov 2023

نگران وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں سات روپے فی لیٹر تک کمی کردی گئی ہے ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے شروع ہوگیا، .وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی ہےمگر دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردی ہے۔

جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتیں

نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد پٹرول کی قیمت 281.34روپے فی لیٹر برقرار ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 296.71روپے سے کم ہوکر 289.71روپے لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت 204.98روپے سے کم ہوکر201.16 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کے تیل کی قیمت 180.45روپے سے کم ہوکر173.93 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!