قاسم سلیمان کا امریکا کا ناکام ترین دورہ، ٹرمپ انتظامیہ نے لفٹ نہ کروائی، رہائی کی امید دم توڑ گئی

ویب ڈیسک
|
30 Jul 2025
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے امریکی دورے کے بعد لندن واپس، والد کی رہائی کیلئے ملاقاتیں بے سود رہیں ل، ٹرمپ انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں نہ ہوسکیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے بیٹے، قاسم اور سلیمان، امریکا کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کا یہ دورہ اپنے والد کی رہائی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے تھا۔
ذرائع کے مطابق، امریکا میں قیام کے دوران قاسم اور سلیمان کو ٹرمپ انتظامیہ سے ملاقات کا وقت نہیں مل سکا۔ اس کے علاوہ، وہ کسی اہم امریکی میڈیا پلیٹ فارم پر انٹرویو کا اہتمام کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو پائے۔
تاہم، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قاسم اور سلیمان نے امریکا میں کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھانا تھا۔
دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ مبینہ طور پر قاسم اور سلیمان اپنے والد کی رہائی کی تحریک چلانے کے لیے پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن بانی پی ٹی آئی نے انہیں یہ ہدایت کی ہے کہ وہ فی الحال پاکستان نہ آئیں۔ اس کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں۔
Comments
0 comment