قاسم سلیمان پاکستان آئیں گے مگر وہ کسی احتجاج یا تحریک میں شامل نہیں ہوں گے، عمران خان

قاسم سلیمان پاکستان آئیں گے مگر وہ کسی احتجاج یا تحریک میں شامل نہیں ہوں گے، عمران خان

عمران خان کی بچوں سے ایک گھنٹہ طویل فون پر گفتگو، بانی نے بھی تصدیق کردی
قاسم سلیمان پاکستان آئیں گے مگر وہ کسی احتجاج یا تحریک میں شامل نہیں ہوں گے، عمران خان

ویب ڈیسک

|

2 Aug 2025

پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اُن کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان صرف ملاقات کیلیے آئیں گے اور وہ کسی بھی احتجاج یا تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اُن کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کروادی گئی جبکہ اخبارات بھی فراہم کردیے گئے۔

عمران خان نے بھی جج کے سامنے اپنے بچوں سے بات اور اخبار کی سہولت دوبارہ ملنے کی تصدیق کی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت شروع کی تو بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب افتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا جبکہ بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی۔

بانی پی ٹی ائی کے وکیل قوسین مفتی ائندہ سماعت پر گواہ افتاب احمد پر جرح کریں گے۔ عدالت نے ائندہ سماعت پر دو مزید گواہوں رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا اور سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے بتایا کہ اُن کی دونوں بیٹوں سے ایک گھنٹے تک بات ہوئی جبکہ اخبارات اور ٹی وی کی سہولت دوبارہ مل گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قاسم اور سلیمان صرف مجھ سے ملاقات کیلیے پاکستان آئیں گے اور وہ کسی بھی سیاسی تحریک یا احتجاج میں حصہ لیں گے اور نہ ہی سیاسی سرگرمی میں شامل ہوں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!