قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ، وزیراعظم نے آخری پتا شو کردیا

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ، وزیراعظم نے آخری پتا شو کردیا

انوار الحق کاکڑ نے ایک بار پھر صدر مملکت کو سمری ارسال کردی
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ، وزیراعظم نے آخری پتا شو کردیا

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16ویں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلیے صدر مملکت کو ایک بار پھر سمری ارسال کردی اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھی اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی سمری میں انہیں آئین کے تحت 29 فروری کو اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اتنخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس بلانا آئین میں حق مقرر کی گئی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ آئین کی حد کو دیکھتے ہوئے صدر مملکت ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سمری ایوان صدر کو ارسال ہوگئی ہے جس کے بعد وہاں سے جواب کا انتظار ہے تاہم چار گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

صدر مملکت کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر اعتراض اور ممکنہ طور پر منظوری نہ دینے کے پیش نظر بھی متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں اور 29 فروری کو ہر صورت اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی نگراں وزیر اعظم کو سمری ارسال کی ہے جو کہ وزارت پارلیمانی امور کے دی گئی ہے تاہم یہ سمری  واپس سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی۔ نگراں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جا ری کیے جانے کا امکان ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!