قومی اسمبلی کی تمام نشستوں کا اعلان، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

قومی اسمبلی کی تمام نشستوں کا اعلان، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

مسلم لیگ ن کے امیدوار 75، پی پی 54 اور ایم کیو ایم 17 نشستوں پر کامیاب ہوئی
قومی اسمبلی کی تمام نشستوں کا اعلان، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

Webdesk

|

11 Feb 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 265 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کردیا ہے جبکہ این اے 88 کا نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں 101 پی ٹی آئی اور دیگر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ ن نے 75، پاکستان پیپلزپارٹی نے 54، ایم کیو ایم نے 17، جے یو آئی نے 4، مسلم لیگ ق نے 3، استحکام پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔

اسی طرح مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیا، پاکستان نیشنل ایکشن پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے 1، 1 نشست حاصل کی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں میں سے 92 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں جبکہ 8 دیگر ہیں، جن میں سے وہ بھی شامل ہیں جنہیں ن لیگ نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!