قومی اسمبلی میں خواتین کے خلاف نازیبا جملے کسنے کی مذمتی قرارداد منظور
قرارداد وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پیش کی
ویب ڈیسک
|
26 Apr 2024
قومی اسمبلی نے خواتین ارکان کے خلاف نازیبا جملے کسنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے قرارداد پیش کی جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان خواتین کے خلاف استعمال کئے جانے والے نازیبا جملوں اور لب و لہجے کا نوٹس لے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائےکہ خواتین ارکان اور سیاسی کارکنان کا تحفظ ہو، یہ ایوان یقینی بنائے کہ خواتین کے خلاف بیانات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف اس رویے سے ان کی سیاست میں جگہ کم ہورہی ہے، خواتین سیاستدان خاندانوں کو ذہنی اور جذباتی دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایوان اس ضمن میں تمام اراکین کو پابند کرے اور خلاف ورزی پر کاروائی کرے ۔
Comments
0 comment