قائد اعظم کی بیماری کو راز رکھنے والے ممبئی کے 2 ڈاکٹرز کو نشان امتیاز دینے کی منظوری

قائد اعظم کی بیماری کو راز رکھنے والے ممبئی کے 2 ڈاکٹرز کو نشان امتیاز دینے کی منظوری

علامہ اقبال کے قریبی ساتھی کو بھی نشان امتیاز دینے کی منظوری
قائد اعظم کی بیماری کو راز رکھنے والے ممبئی کے 2 ڈاکٹرز کو نشان امتیاز دینے کی منظوری

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2026

اسلام آباد: حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح کی بیماری سے متعلق پیشہ ورانہ رازداری برقرار رکھنے والے بمبئی کے دو پارسی ڈاکٹروں اور معروف اسلامی مفکر محمد اسد کے لیے نشانِ امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق دونوں ڈاکٹروں نے قیامِ پاکستان کے نازک دور میں قائداعظم کی بیماری کی سنگینی سے متعلق معلومات کو راز میں رکھا۔ ان میں ایک معالج اور ایک ریڈیالوجسٹ شامل تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور رازداری کو قومی تاریخ کا اہم حصہ سمجھا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق بعض تاریخی حوالوں میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ اگر برطانوی حکام کو قائداعظم کی صحت کی سنگینی کا پہلے علم ہوجاتا تو برصغیر کی تقسیم کے وقت میں ممکنہ طور پر تبدیلی آسکتی تھی۔

حکومت نے معروف اسلامی مفکر محمد اسد کو بھی نشانِ امتیاز دینے کی منظوری دی ہے۔ یورپ میں پیدا ہونے والے محمد اسد نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان کو اپنا وطن بنایا اور قیامِ پاکستان کے بعد فکری، سفارتی اور سرکاری امور میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد اسد کو علامہ محمد اقبال کے قریبی فکری ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ پاکستان کے ابتدائی سفارتی نمائندوں میں شامل رہے اور اقوام متحدہ میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔

قرآن مجید کے انگریزی ترجمے اور تشریح پر مبنی ان کی معروف تصنیف ’’قرآن کا پیغام‘‘ اسلامی فکر کے میدان میں ان کے نمایاں علمی کاموں میں شمار ہوتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!