قائدِ عوام کے پلیٹ فارم سے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، بلاول بھٹو

قائدِ عوام کے پلیٹ فارم سے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، بلاول بھٹو

آج ہم شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان نظریات کی پاسداری کا بھی عہد کریں
قائدِ عوام کے پلیٹ فارم سے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، بلاول بھٹو

Webdesk

|

14 Apr 2024

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا عظیم الشان جلسہ عام ایک بار پھر غریب و محنت کش عوام میں بھٹو ازم کی وسیع مقبولیت کا عکاس ہوگا۔

آئیے آج نئے عزم کے ساتھ بھٹو کے نظریے اور اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کے لیے بروئے کار لائیں۔ آج کا اجتماع محض ایک جلسہ نہیں ہے، بلکہ اجتماعی طور قائد عوام کے اصولوں کی پیروی کا اعادہ کرنا ہے۔

قائدِ عوام کا دیا ہوا پلیٹ فارم وہ ہے جہاں پسماندہ طبقات کی آوازیں سنی جاتی ہیں اور ہر شہری کے حقوق کے تحفظ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی لیگیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عوام جمع ہو رہے ہیں۔

 شہید بھٹو کیس کے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ سچائی اور انصاف کی نشاندہی کرتا ہے۔ عدالتی فیصلے میں قائدِ عوام سے ہونے والی سنگین ناانصافی اور منصفانہ ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کا اعتراف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک قانونی فیصلے کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور انصاف کے لیے قائد عوام کی غیر متزلزل جدوجہد اور لگن کی اخلاقی توثیق ہے۔ آج تاریخی اجتماع میں شرکت کے لئے ملک بھر سے گڑھی خدا بخش آنے والے تمام جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

آپ کی موجودگی بھٹو ازم کی مضبوط لیگیسی اور عوام کے غیر متزلزل جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آج ہم شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان نظریات کی پاسداری کا بھی عہد کریں جن کی خاطر انہوں نے اپنی زندگی تک قربان کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!