رمضان المبارک، سرکاری اداروں میں ڈیوٹی صرف 6 گھنٹے ہوگی

رمضان المبارک، سرکاری اداروں میں ڈیوٹی صرف 6 گھنٹے ہوگی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعلانیہ جاری کردیا
رمضان المبارک، سرکاری اداروں میں ڈیوٹی صرف 6 گھنٹے ہوگی

ویب ڈیسک

|

9 Mar 2024

وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار صبح 9 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔

نئے اوقات کار کے نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کیے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں سندھ حکومت کے ماتحت دفاتر میں پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔

جن دفاتر میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہے وہاں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو اوقات کار صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!