رمضان المبارک میں اسکولوں کے ٹائمنگ تبدیل، نوٹی فکیشن جاری

رمضان المبارک میں اسکولوں کے ٹائمنگ تبدیل، نوٹی فکیشن جاری

محکمہ تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
رمضان المبارک میں اسکولوں کے ٹائمنگ تبدیل، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2025

رمضان المبارک کے پیش نظر پرائمری و ہائی سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں جن کا اطلاق پیر سے ہوگا۔

محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے صوبہ بھر کے پرائمری سے ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں رمضان المبارک میں  بروز پیر سے اسکول ٹائمنگ تبدیل کر دی ہے۔

نئے اوقات کار کے مطابق پرائمری اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے جبکے مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری سکول میں صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

اس طرح جمعہ کے روز پرائمری اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 تک ہوں گے۔ ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں جمعہ کو حاضری صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے ہوا کرے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!