رمضان میں ایک ماہ باقی، شعبان کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

رمضان میں ایک ماہ باقی، شعبان کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

رمضان المبارک میں صرف 31 دن رہ گئے
رمضان میں ایک ماہ باقی، شعبان کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2024

ملک بھر میں شعبان العظم کا چاند نظر نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں ہوئے۔

اجلاس میں معاونت کیلیے محکمہ موسمیات اور سپارکو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ماہرین اور رویت ہلال کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔

مقررہ وقت تک ملک بھر سے شعبان المعظم 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اجلاس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں شعبان المعظم 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شعبان المعظم 1445 ہجری 12 فروری بروز سوموار کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!