آرمی چیف سے ملاقات، لیگی رہنما نے بھی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
16 Jan 2025
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرمی چیف نےملک کی سیکیورٹی کےحوالےسےتمام سیاسی جماعتوں سےملاقات کی، پشاور میں صرف یہ لوگ وہاں نہیں تھے بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں جبکہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے بغیر کسی پابندی اور نگرانی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے بھی آزادانہ ماحول فراہم کیا گیا تھا اب بھی کوشش کرینگے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے پشاور میں جماعت اسلامی کے امیر، محمود خان، ایمل ولی، حیدر ہوتی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان اور ملکی سالمیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔
Comments
0 comment